گورنر پنجاب کی جانب سے بیک ڈیٹ تقرری کی منسوخی اور ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی کی بھرپور مذمت

لاہور(13نومبر، بدھ): پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کاپروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جاوید سمیع اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں گورنر پنجاب کی طرف سے یو نیورسٹی با ڈیز کے پاس کردہ بیک ڈیٹ تقرری کی گورنر کی طرف سے منسوخی، گورنمنٹ کی جانب سے ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی، ایسو سی ایشن کے آئین میں ترامیم، پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری کی موجودہ صورتحال اور اس ضمن میں مستقبل کے لائحہ عمل کی تشکیل شامل تھا۔اساتذہ نے گورنر پنجاب کی جانب سے بیک ڈ یٹ تقرری کی منسوخی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے یونیورسٹی کی سٹیچوٹری باڈیز کی سفارشات کی روشنی میں فوری بحال کرنے کی سفارش کی۔ تمام اساتذہ نے گورنمنٹ کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی کو علم دشمنی قرار دیتے ہوئے اسے ایک سازش قرار دیا اور اسے فوری بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایسو سی ایشن کے آئین کی ترامیم کو بھی کثرت رائے سے پاس کر دیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فا ؤنڈیشن کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔