ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پاکستان تقریری مقابلوں ڈیکروڈیو19کاانعقاد

لاہور (13-11-19): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز یواس ڈیبیٹنگ سوسا ئٹی کے زیر اہتمام ڈیکروڈیو19وائس آف کشمیر کے تھیم پر آل پاکستان تقر یر ی مقابلوں کا انعقادہوا۔جس میں پاکستان بھر کی پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر کی 53 جا معات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا۔ یونیورسٹی آف لا ہور کی ٹیم تقریری مقا بلوں کی فاتح قرار پا ئی اور ٹیم ٹر ا فی اپنے نام کی۔
انگر یزی کیٹیگر ی کے تقریر ی مقا بلہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہور کے عبد اللہ محسن نے پہلی جبکہ اُردو کیٹیگر ی کے تقریری مقابلہ میں یونیورسٹی آف لا ہور کے عبد اللہ وڑا ئچ نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افئیر پرو فیسر ڈاکٹرکامران اشرف نے تقریری
مقا بلہ کی اختتا می تقریب میں مہمان خصو صی کے فرا ئض سر انجام دیتے ہو ئے جیتنے والے طلبا و طالبات کے درمیان سر ٹیفیکیٹس، انعا می اسناد اوریونیورسٹی آف لا ہور کی ٹیم کو ٹیم ٹر ا فی پیش کی جبکہ پرو فیسر ڈاکٹر عا صم اسلم، سینئر ٹیو ٹر ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر علی ر ضا اعوا ن کے علا وہ
ویٹر نری یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی جامعات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد اُ س مو قع پر مو جو د تھی۔