سموگ میں اضافہ:سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی

لاہور (13نومبر): سموگ میں اضافے کی وجہ سے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں بشمول کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔پابندی کااطلاق فوری ہوگااور 20دسمبر تک جاری رہے گی۔سکولوں کے سربراہان سے کہاگیاہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور طلباء سے ماسک استعمال کرنے کا بھی کہاجائے۔