سموگ: لاہور،گوجرانوالہ اورفیصل آبادکے سکولز۲روزکے لئے بند

لاہور(۱۴نومبر): پنجاب میں سموگ نے روزمرہ معمولات کوڈسٹرب کرناشروع کردیاہے۔ تین اضلاع میں سموگ بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سرکاری اورپرائیویٹ سکولوں کودوروزکے لئے بندرکھنے کااعلان کیاگیاہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیاہے(نیچے موجودہے)۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ اورفیصل آباداضلاع میں ۱۵اور۱۶نومبرکوسرکاری اورپرائیویٹ سکولوں کوبندرکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔