سموگ کی زیادتی: سکول کل بندرکھنےکااعلان

لاہور(۲۱نومبر): محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سموگ کی زیادتی کی وجہ سے کل ایک مرتبہ پھرسکولوں میں چھٹی کااعلان کیاہے۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن (عکس نیچے موجودہے)بھی جاری کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ اورفیصل آبادکے تمام سرکاری اورنجی سکول کل بندرہیں گے۔یادرہے کہ سموگ کی وجہ سے پہلی دفعہ سکول بندنہیں کیے جارہےبلکہ گزشتہ ہفتے بھی دوروزکے لئے سکول بندکیے گئے تھے اوراس سے پہلے ہفتے بھی ایک دن کے لئے سکول بندکیے گئے تھے۔