اب سکول اساتذہ چھٹی بھی آن لائن لیں گے

لاہور(۲۲نومبر): سکول ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ میں ہرکام ٹیکنالوجی کے ذریعے کرنے کی ٹھان لی ہے۔اس سلسلے میں ایک قدم مزیدآگے بڑھاتے ہوئےمحکمہ نے آج سے چھٹی کی تمام درخواستیں آن لائن اپلائی اورپراسس کرنے کااعلان کیاہےجس پرفوری عملدرآمدبھی کردیاگیاہے۔اس ضمن میں متعلقہ پورٹل پراندراج کردیاگیاہے ۔اساتذہ کی آن لائن چھٹی کی منظوری بھی متعلقہ مجازاتھارٹی آن لائن ہی دے گی ۔اگرمتعلقہ افسرایک دن میں اس کی منظوری نہیں دے گاتوخودکارطریقے سے اگلے ہائیرافسرتک منتقل ہوجائے گی۔
بہلے دن موصول ہونے والی درخواستیں
آج رات ۹بجے تک ۵۹۱درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے ۶۸ منظورکرلی گئیں ہیں جبکہ ۲۰ کومنظورنہٰں کیاگیاہے،باقی پرکاروائی کی جارہی ہے۔
پورٹل پردرج ہونے والی چھٹیوں کے ڈیٹاکاعکس