پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور (29نومبر،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’کشمیر کے حق خود ارادیت‘ کے موضو ع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں وزارت خارجہ کے سابق لیگل ایڈوائزر راس مسعود، فیکلٹی ممبران اور ایم فل، پی ایچ ڈی سکالر زنے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں راس مسعود نے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بنیادی انسانی حقوق کی روشنی میں کشمیریوں کی جدوجہد پرگفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود اردیت سے محروم رکھا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعدد قرار دادوں کے باوجود وادی کشمیر میں رائے شماری نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی اہمیت کے حوالے سے بھارت کے حالیہ اقدامات غیر قانونی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی کئی قرار دیں اور تاریخی دستاویزات پر سیر حاصل بات چیت کی۔