پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ’پنجابی ٹاکرا‘ کا انعقاد

لاہور (29نومبر،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل ’پنجابی ٹاکرا 2019‘ کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شعبہ جات سے طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ان مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی سے عاصم حسین، ادارہ علوم ابلاغیات کی رابعہ اسلم اور شعبہ اردو سے محمد مرسلین نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ادارہ علوم ابلاغیات سے سلیم بزمی اور رابعہ اسلم نے ٹیم ٹرافی اپنے نام کی۔