وزیر اعظم عمران خان نے طلبہ یونینز بحالی کا اعلان کردیا

لاہور (یکم دسمبر): وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے انہوں نے کہا کہ جامعات مستقبل کے لیڈر پیدا کرتی ہیں اورطلبا تنظیمیں اس سارے عمل کالازمی جزوہیں۔بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز میدان کار زار کاروپ دھار گئی ہیں اور جامعات میں دانش کا ماحول مکمل تباہ ہوکررہ گیا۔ہم دنیاکی صف اول کی دانشگاہوں میں رائج بہترین نظام سے استعفادہ کرتے ہوئے جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم پاکستان کے اعلان کوخوش آئندقراردیاہے۔