طالبعلم آزاد ہیں تاہم یونیورسٹی کا ماحول خراب نہیں ہونے دیں گے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی


لاہور (2دسمبر،سوموار):پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء قانون کے دائرے میں آزاد ہیں تاہم پنجاب یونیورسٹی میں امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی صورت جامعہ کا ماحول خراب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق طالبعلم عالمگیر وزیر کو پنجاب یونیورسٹی سے اٹھانے کے شواہد نہیں ملے۔گمشدگی سے قبل عالمگیر وزیر کی آخری لوکیشن برکت مارکیٹ معلوم ہوئی ہے۔ تاہم وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی آزادی پنجاب یونیورسٹی میں طلباء کو ہے اور کسی تعلیمی ادارے میں طلباء کو نہیں تاہم حکومتی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص دانشور طبقہ یونیورسٹی کے معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ کسی طلبا تنظیم کو تعلیمی سرگرمیوں میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صرف درجن بھر طلباء نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر عالمگیر وزیر کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں