پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (5دسمبر،جمعرات):پنجاب یونیورسٹی نے شرقہ ہاشمی دختر محمد صدیق ہاشمی کوشماریات کے مضمون میں ان کے’بیِٹا ایکسپونینسی ایشن ویبل ڈسٹریبیو شنز“کا ایک تنقیدی تجزیہ‘ کے موضوع پر،فرمان احمد ولد چوہدری محمد شریف کوایگریکلچر سائنسز(پلانٹ پیتھالوجی) کے مضمون میں ان کے ’پاکستان /پنجاب کے انتظام زرعی کاروبار میں تجارتی بینکوں کا کردار ضلع سیالکوٹ میں کاروبار چاول کی انفرادی‘اکائی کا تفصیلی تجزیہ‘ کے موضوع پر اورمحمد رضا تیمورولد منظور حسین کوہسٹری کے مضمون میں ان کے’تصورِ پاکستان کی تفہیم: نو آبادیاتی پنجاب میں فکری رجحانات‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔