احساس سکالرشپ سکیم: درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

لاہور (9دسمبر): حکومت نے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔اب درخواستیں 24دسمبرتک جمع کرائی جاسکیں گی۔ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں کوکہاہے کہ وہ طلباء کو نئی تاریخوں کے بارے مطلع کریں۔یادرہے پہلے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10دسمبر رکھی گئی تھی۔