صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس

لاہور(20دسمبر):صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیر صدارت لاہور بورڈ آفس میں تعلیمی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ"ضلع کی سطح پر کم از کم دو گریجوایٹ کالجز قائم کئے جائیں گے،چار سالہ بیچلرز ڈگری کروانے والے گریجوایٹ کالجزکےعلاوہ تمام کالجز کو کمیونیٹی کالجزکا سٹیٹس حاصل ہوگا"۔ کمیونیٹی کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے علاوہ دوسالہ ایسوسی ایٹ پروگرام بھی آفر کیا جائے گا کمیونیٹی کالجز کو بتدریج گریجوایٹ کالج میں اپ گریڈ کیا جائے گا آئندہ تعلیمی سال طلباء ایسوسی ایٹ پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے، ایسو سی ایٹ پروگرام میں 150 کورسز میں داخلہ لیا جا سکے گا، کمیونیٹی کالجز اپنی استطاعت کے مطابق کورسز کی تعداد کا تعین کریں گے،ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے دس سالہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ڈویزن کی سطح پر بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا ہے،یکساں تعلیمی کیلنڈر اور کالجز اور یونیورسٹی میں یکساں نصاب پر بھی کام جاری ہے،امتحانی نظام میں بہتری کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ہمارے تعلیمی بورڈز بھی عالمی معیار کے مطابق امتحانی نظام اپنائیں گے۔کمیونیٹی کالجز میں آن لائن کوسز کی تجویز بھی زیر غور آئی صوبائی وزیر نے کمیٹی ممبران سے آئندہ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین لاہور بورڈ، ڈپٹی سیکرٹری بورڈز، ڈائریکٹر کالجز پنجاب سمیت پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔