پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (30دسمبر،سوموار):پنجاب یونیورسٹی نے سعدیہ چمن دختر عارف حسین کوفارمیسی کے مضمون میں ان کے’یوفوربیا سپلینڈنیس کے نباتاتی، کیمیائی اور دواشناس خواص کی تحقیق‘ کے موضوع پر،ابراہیم بالاسلیسو ولد بالا سلیسو کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’البینو خرگوش کے حیاتیاتی افعال پر پودے کے نو تشکیلی وراثتی مادے اور جینیاتی طور پر اظہار شدہ لحمیات کا غذائی جائزہ‘ کے موضوع پر،انیلہ امین دختر محمد امین ہاشمی کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں،رقیہ کلثوم دخترغلام حسین کوپاکستان سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’پاکستان میں مسئلہ قومی یکجہتی: 1977سے2008تک کے خطرات اور ردِ عمل‘ کے موضوع پر او رسحر رشید ولد عبدالرشیدکوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے ’مستقبل کے اساتذہ کے سیکھنے کی ترغیب، تعلم اور مسئلے کو حل کرنے کی مہارتوں پر ہم مرتبہ دوستوں کے جائزہ کا اثر‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔