ٹیکنالوجی کی دنیامیں تہلکہ: دماغ سے دوسرے انسان کےاعضاکاکنٹرول حاصل

لاہور(۸جنوری): دماغ سے دوسرے انسان کے اعضا کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجی کاشاندارمظاہرہ کیاگیاجس میں حاضرین انتہائی محظوظ ہوئے۔ایک عورت کے بازوسے چپس چپکائیں گئیں اوران کوتارکے ساتھ کمپیوٹرکے ساتھ جوڑدیاگیا۔اس کے بعدایک آدمی کے بازو سے ساتھ اس جیسی چپس چپکاکرانہیں بھی تاروں کے ساتھ کمپیوٹرکے ساتھ منسلک کردیاگیا۔عورت کوکہاگیاکہ وہ اپنے بازو کواوپرکی جانب حرکت دے۔ جب خاتون نے بازوکواوپری جانب حرکت دی توآدمی کابازوبھی اسی طرح اوپرکوحرکت کرگیا۔ایسے محسوس ہورہاتھا کہ عورت کے دماغ سے ہی دونوں بازو کنٹرول ہورہے ہیں۔جب عورت کے بازوکوتجربہ کرنے والے نے اپنے ہاتھ سے حرکت دی توساتھ جڑے آدمی کے بازونے حرکت نہیں کی یعنی دماغ سے کنٹرول ہونے والی حرکت ہی کادونوں جانب اثرہوا ہے۔ویڈیودیکھنے کے لئے نیچے درج لنک پرکلک کریں۔

https://youtu.be/JUZowQa4et4