پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سکولوں میں شجرکاری مہم

منیجنگ ڈائریکٹر شمیم آصف نے  پیٹل لائیڈگرلز ہائر سیکنڈری سکول(Petaloid Girls Higher Secondary School)  میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

26۔فروری۔پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام پنجاب بھر کے 36اضلاع میں چلنے والے 7500سے زائدسکولوں میں شجر کا ری مہم کا آغازکر دیا گیا۔ اس حوالے سے پیف کے ایف اے ایس (FAS)پروگرام سے منسلک سکول    پیٹل لائیڈگرلز ہائر سیکنڈری سکول کاہنہ لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایم ڈی پیف شمیم آصف نے مختلف پودے لگا ئے جبکہ سکول کے بچوں نے بھی سکول میں پودے لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پیف شمیم آصف نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ جبکہ درختوں کی کمی سے پاکستان کی آب و ہوامیں گرمی کا تناسب مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان کے وژن میں اس کا ہاتھ بڑھا یا جائے اور 5سال میں 10ارب درخت اس ملک میں لگا ئے جائیں تاکہ انسانوں کی زندگی کو خوب صورت اور صحت مند بنا یا جا سکے۔ مز ید براں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر سکول میں ٹیچرز اپنے بچوں کو درختوں کی اہمیت پر زیادہ سے زیادہ معلو مات دیں۔انہوں نے سکول پر نسپل میڈم شاہینہ یاسمین کو موسم بہار کی خوب صورت تقریب کے انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کی اور 1500بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں بہترین کردار ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جبکہ تقریب کے دوران میڈم شاہینہ یا سمین نے سکول کا پیف کے الحاق سے پہلے اور بعد کا موازنہ پیش کیا اور پیف کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پیف کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہو ا کہ غریب بچے پر ائیوٹ سکول میں مفت اور معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پر سکول میں بچوں نے تعلیم اور درختوں کی اہمیت پر مختلف پروگرامز بھی پیش کیے۔