بھارت کے موجودہ حالات نے ایک بار پھر علامہ اقبال کی سوچ کو درست ثابت کیا ہے، ڈاکٹر نیاز احمد

لاہور (21اپریل، منگل):  وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے علامہ اقبال کے یوم وفات کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے فیصلے اور مسلمانوں سمیت تما اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم نے ان کی سوچ اور فکر کو ایک مرتبہ پھر درست ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے پاکستان  کے قیام کاخواب دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار کے بدولت ہی مسلمانوں میں تحریک پیدا ہوئی کہ خطے میں ایک آزاد اسلامی ریاست قائم کی جائے جہاں مسلمان آزادی سے رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آزادی حاصل ہے اور وہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال صرف ہمارے قومی شاعر ہی نہیں بلکہ وہ ایک آفاقی شاعر ہیں اور آج پاکستان کی ترقی کے لئے ان کے افکار اور تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔