شاہد اسماعیل مرزا نے پیف کے ڈپٹی ایم ڈی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 شاہد اسماعیل مرزا نے ایم ڈی پیف شمیم آصف سے ملاقات کی۔
شاہد اسماعیل مرزا کو سکولوں کے جائز مسائل کے فوری حل کرنے کی ہدایت۔

لاہور 13جون۔ شاہد اسماعیل مرزا نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں ڈپٹی ایم ڈی(آپریشنز) کے عہدے کا چارچ سنبھال لیا ہے۔ شاہد اسماعیل صوبائی سول سروس کے سینئر آفیسرہیں جو اس سے قبل مختلف انتظامی عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔شاہد اسماعیل مرزا نے ایم ڈی پیف شمیم آصف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم ڈی پیف نے شاہد اسماعیل کو ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز) کی ذمہ داری سونپتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ایم ڈی پیف نے انہیں مزید ہدایت کی ہے کہ پارٹنر سکولوں کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں اور ان کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔