پیف سکول مالکان کی مینجنگ ڈائریکٹر (پیف)سے ہیڈ آفس میں ملاقات

سکولوں کے معاملات حل کرنے اور دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے گئے۔
تمام سکولوں کو جون کی پیمنٹ 15جون سے پہلے ادا کر دی جائے گی۔ ایم ڈی پیف

لاہور 9جون۔پیف سکول مالکان نے پریزیڈنٹ ایپسا (آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن) میاں شبیر ہاشمی کی زیر قیاد ت ہیڈ آفس پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مینجنگ ڈائریکٹرشمیم آصف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں شبیر ہاشمی اور دیگر ارکان نے پیمنٹس کی کٹوتیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔ مزید برآں پچھلے تین ماہ کی بقیہ 50فیصد پیمنٹ ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔مینجنگ ڈائریکٹر شمیم آصف نے آنے والے شرکاء کو اُن کے معاملات حل کرنے  کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں جو  فیصلہ کیا گیا ہے اُس کے نوٹیفیکیشن آنے کے بعد مارچ تا مئی ؎ بقیہ 50فیصد پیمنٹ ادا کر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کے سکولوں کو جون کی پیمنٹ 15جون سے پہلے پہلے ادا کر دی جائے گی۔ایم ٖڈی پیف نے سکول مالکان کو ہدایت کی کہ SISڈیٹا میں بے فارم کامکمل اندراج اور بچوں کا مکمل ڈیٹا بے فارم سے مطابقت رکھنا چاہیے تاکہ پیمنٹ کی ادائیگی میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔ پارٹنر سکول کے جواب میں ایم ڈی پیف نے بتایا کہ تصدیق شدہ بچوں کو نصابی کتب کی فراہمی اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔ میٹنگ میں ڈپٹی ایم ڈی (فنانس) زبید الحسن اور ڈائریکٹر (آئی ٹی) محمد شعیب بھی شامل تھے۔