آن لائن کلاسز: گورنر پنجاب نے طلباء کے احتجاجی مظاہروں پر نوٹس لے لیا

لاہور(22جون):پنجاب میں طلباء کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے اعلان کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹیز کے معاملات میں دلچسپی لینا شروع کردی اور معاملے کے حل کی کوششیں شروع کردیں ہیں.

گورنر آفس نے چئیرمین ایچ ای سی پنجاب، پانچ وائس چانسلرز، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور طلبہ رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی ایک ہفتے میں آن لائن کلاسز، آن لائن امتحانات اور فیسوں کے حوالے سے رپورٹ گورنر پنجاب کو پیش کرے گی.
کمیٹی یہ فیصلہ بھی کرے گی کہ آئندہ آن لائن کلاسسز اور امتحانات ہونگے یا نہیں… کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے(عکس نیچے درج ہے):