محمد نام کے ہجوں کی درستگی کمپیوٹر ازخودکرئے گا

لاہور(17جولائی): چیئرمین بورڈز کمیٹی پنجاب نے فیصلہ کیاہے کہ محمد نام کے سپیلنگ ازخود درست ہوں گے۔ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق طلباء و طالبات کے نام یا ولدیت میں لفظ "Muhammad" میں سپیلنگ کی غلطی کو بغیر کسی فیس کے درست کر دیا جائے گا۔یہ بھی طے کر دیا گیا ہے کہ مستقبل میں چاھے امیدوار اپنے نام میں خود ہی کیوں نہ اسپیلنگ کی غلطی کردے، بورڈز کا کمپیوٹر سسٹم خود بخود اس کی درستگی کر دے گا۔ فیصلہ کاپی نیچے موجود ہے۔