مردوعورت کے مابین تعلق کیساہوناچاہیے؟ محمدافضال جٹ

تحریر: محمد افضال جٹ

اللہ پاک نے قوانین ھماری جبلت کے الٹ رکھ دیئے ۔۔گناھوں میں مزا رکھ دیا مگر حرام قرار دیا ۔۔مرد عورت میں ایک دوسرے کے لئے کشش رکھی مگر قربت حرام قرار دے دی۔۔اگر جنس مخالف کے لئے کوئی لطیف جذبہ آئے تو اسے صرف خود تک صرف اپنے دل تک محدود رکھا جائے ناکہ اللہ کی قائم کردہ حد توڑی جائے۔۔ھم صرف عورتوں کو شرم حیا کا درس دیتے رھے ۔۔مرد حضرات بے شرم بن گئے .(مکمل تحریر میں سارے مرد حضرات مخاطب نہیں ھماری قوم میں غیرت مند ماوں نے غیرت مند بیٹے جنے ھیں )۔۔بھارت نے تو پچھلے چالیس سال سے جو اپنی فلموں میں دکھایا وہ اسی کے بوجھ تلے دب گیا(کبھی ٹرینوں بسوں میں ریپ اور اسی سالہ بوڑھی عورت سے) مگر ھم تو ھر ساتویں دن مسجد میں علماء کرام سے دین اسلام کی تربیت لیتے ہیں ۔۔پھر یہ لوگ وحشی کیوں؟؟؟مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ کیسے ایک انسان بچوں کے سامنے ایسا وحشی ھو سکتا ہے ۔۔
دراصل ھمارا مزاج ھے کمزور ھونے کے ناطے ھم ھمیشہ عورت کو موروزالزام ٹھہراتے ہیں ۔۔مرد پارسا ھی رھتا ھے ۔۔
اللہ کی قسم اس وقوعہ سے لیکر اب تک دل روح چھلنی ھے۔۔
جتنا مرضی کہتے رھیں کہ وقت کیا تھا ۔۔ویراں موٹروے جو حکام کے حوالے نہیں ھوئی اس پر کیوں گئی
پٹرول چیک کیوں نہیں کیا؟
سب بکواس ھے۔۔ایک عورت کی عزت اس کے بچوں کے سامنے لٹی ھے ۔۔
مظلوم عورت پر سوالات اٹھانے والے ھر شخص کی حوصلہ شکنی ھونی چاہیے ۔۔
اب کچھ تلخ حقائق
ھماری اخلاقی حالت یہ ہے کہ آپ فیس بک پر عورت کے نام سے جعلی آئی ڈی بنائیں اور پھر شرفاء کے مزے لیں ۔۔ایسی گراوٹ کا شکار؟
میں پبلک ٹرانسپورٹ پبلک پلیس ھوٹل پارک سب جگہ آبزرویشن ضرور کرتا ہوں ۔۔بارہ تیرہ سال کی بچی سے لیکر پچاس سال کی عزت دار خاتون تک ۔۔کوئی بھی اکثر مردوں کی ھوس بھری نگاہ سے محفوظ نہیں ۔۔
صرف مرد حضرات کے کردار پر بات ھے آج ۔۔
آپ اپنی فیس بک فرینڈ لسٹ کی شئرنگ چیک کر لیں ۔۔واٹس ایپ سٹیٹس چیک کر لیں ۔۔ایمو سٹیٹس چیک کر لیں ۔۔کچھ لوگوں نے واحیاتی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ۔۔
ھمیشہ سوال اٹھتا ہے کہ ان کی فیملی نہیں دیکھتی؟؟بہنیں چاچی پھوپھی ماسی یا کوئی غیرت مند مرد ان کی لسٹ میں نہیں؟؟
مجھے یاد ہے کہ ایک بار ایک مجھے ایک گانا اچھا لگا ۔۔ویڈیو بھی ٹھیک تھی ۔۔مگر جس اداکارہ پر گانا پکچرائز کیا گیا تھا وہ پاکستانی سٹیج ڈراموں میں بدنام تھی ۔۔
حالانکہ ویڈیو مجرا نہیں تھا مگر فیملی ممبرز کے علاوہ بے شمار مرد دوست حضرات نے ایسے ایسے طنز کئے کہ اللہ کی پناہ ۔۔🙈
ٹک ٹاک میرے خیال سے عورتوں سے مرد دیکھتے ہیں ۔۔حالانکہ زیادہ ویڈیوز عورتوں کی ھوتی ھیں ۔۔
مگر کیا جیسے ھم عورتوں کو اس بے حیائی پر لعن طعن کرتے ہیں اپنے مرد حضرات کو دیکھنے پر روکتے ہیں؟؟؟
سوال اٹھتا ہے کہ کیا بے حیائی فحاشی کا ذمہ صرف عورتوں کو ٹھہرانے کی بجائے اگر مرد حضرات پر بھی فوکس کیا جائے تو ھم اس گند کے بوجھ تلے دب جانے سے بچ سکتے ہیں؟
چھوٹی بچیوں راہ چلتی عورتوں کا ریپ جو درندہ کرتا ہے وہ تو مجرم ھے ھی مگر مرد کے کردار سے نظر ھٹا کر صرف عورتوں کو ذمہ دار ٹھہرانے والے ۔۔صرف عورتوں کو بھاشن دینے والے بھی بہت بڑے ذمہ دار ھیں ۔۔
یاد رکھیں پہلے ماں پھر بہن پھر بیوی اور پھر بیٹی
اللہ پاک نے یہ چار خواتین تو ھر مرد کو دی ھیں ۔۔جیسے ان کے بارے میں سوچتے ہیں ویسے ھی دوسری خواتین بارے سوچ کر دیکھئے ۔۔میرے گاوں(493گ ب )میں خواتین بڑی چادر اوڑھ کر گھر سے نکلتی ھیں ۔۔میری ماں بہنیں سب خواتین
اب جہاں کہیں بھی کسی خاتون کو بڑی چادر اوڑھے دیکھتا ہوں ازخود احترام آ جاتا ہے ۔۔
اللہ پاک سبھی کو حفظ و امان میں رکھے آمین