وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی کلب کے ملازمین میں سوٹ تقسیم کر دیئے

لاہور (22دسمبر،منگل):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے یونیورسٹی کلب کے ملازمین میں سوٹ تقسیم کر دیئے۔اس سلسلے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں چیئرمین پنجاب یونیورسٹی کلب پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا، ڈائریکٹر ادار ہ علوم ابلاغیات پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، سابق ڈائریکٹر ایسو سی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور ادارہ علوم ابلاغیات کے وزٹنگ فیکلٹی ممبر ڈاکٹر وقار چوہدری، مینجر راجا کفایت و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر وقار چوہدری کی طرف سے رواں ماہ کے بہترین ملازم کو ایک عددسوٹ اور نقد انعام دیا گیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کلب میں کھانے اور خدمات کا معیاربہت بہترہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کلب کا ماحول بہت اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین بہت محنت سے کام کرتے ہیں جس سے یقینا کلب کے معیار میں مزید بہتری آئی گی۔ انہوں نے کہا کہ کلب کو قائم کرنے کا کے مقصد سامنے رکھتے ہوئے ملازمین اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈاکٹر وقارچوہدری کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے شیف ناصر اقبال کو بہترین ملازم قرار پانے پر نقد انعام سے نوازا۔ ڈاکٹر وقار نے کہا کہ ہر ماہ بہترین ملازم کا ایوارڈ دیا جائے گا۔