وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی کے اعزاز میں پنجاب یونیورسٹی کلب میں عشائیہ

لاہور (29دسمبر،منگل):پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے اعزاز میں پنجاب یونیورسٹی کلب میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد، وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی ڈاکٹر بشری مرزا، پرو وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم مظہر،وائس چانسلر جھنگ یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد منیر،مذہبی سکالر مولانا راغب نعیمی،چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، سہیل وڑائچ، سلمان غنی، سجاد میر، صغری صدف، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر ممتاز انورچوہدری و دیگر نے شرکت کی۔ عشائیے کے شرکاء نے ڈاکٹر اصغر زیدی کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے اعلی تعلیم کا معیار بہتر بنانے میں ڈاکٹر اصغر زیدی کے کردارکو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اصغر زیدی بہترین معیشت دان ہونے کے ساتھ قابل استاد اور محقق ہیں۔ ڈاکٹر اصغر زیدی نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے انعقاد پر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔