پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں

لاہور (2جنوری،ہفتہ):پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ حنیف دخترمحمد حنیف کو ساؤتھ ایشین سٹڈیز (سپیشلائزیشن ان جیو گرافی) کے مضمون میں ان کے ’پاکستان کے بڑے شہروں میں ماحولیاتی نظام کی خدمات کی نشاندہی: لاہور کا مطالعاتی مقالہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگری
جار ی کر دی ہے۔
لاہور (یکم جنوری،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی نے ماجد علی ولد نذیر احمد کو کامرس کے مضمون میں ان کے ’پاکستانی کاروباری اداروں کیلئے ڈیجیٹل تبدیلیوں کے اشاریئے کی جانچ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگری جار ی کر دی ہے۔