پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور (8فروری،سوموار):پنجاب یونیورسٹی نے نصرت مجید دخترعبدالمجید کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’پاکستان میں Salticidsمکڑی کی درجہ بندی اور DNAمتشکل حوالہ جاتی لائبریری‘ کے موضوع پر،صائمہ لیاقت دخترلیاقت علی کواکنامکس کے مضمون میں ان کے’بیرونی مالی اعانت کا مالیاتی مجموعوں اور اقتصادی نمو پر اثر: منتخب ایشیائی ممالک کی شہادت‘ کے موضوع پر، رفعت رفیق دخترمحمد رفیق کوااْردوکے مضمون میں ان کے’عالمگیریت اور اْردو ناول‘ کے موضوع پر،شیراز احمد قریشی ولدارشاد احمد قریشی کوکیمیکل انجیئنرنگ کے مضمون میں ان کے’گردوغبار اور کائی کی مزاحمت والے پینٹ برائے بیرونی استعمال کی ڈویلپمنٹ‘ کے موضوع پراور محسن تصور چیمہ ولدتصور حسین چیمہ کومائیکروبیالوجی اینڈ مالیکولر جینٹکس کے مضمون میں ان کے’اینٹی کینسر اور جراثیم کش مرکبات کی پاکستان کے مختلف علاقوں میں پائے جانے والے ایکٹنیومائیسیٹس میں چھان بین‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔