پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے اقبال امروزو فردا جاری

لاہور (20فروری،ہفتہ):پنجاب یونیورسٹی ادارۂ زبان وادبیات اردو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرنیازاحمداختر کی راہ نمائی میں فکراقبال کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ ادارہ زبان وادبیات اردو پنجاب یونی ورسٹی کی جانب سے ”اقبال امروزوفردا“کے عنوان سے نئی کتاب منظرعام پر آگئی۔یہ کتاب ادارہ کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر کی سرپرستی میں علامہ اقبال کیمپس کے سینٹ ہال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس میں پیش کیے جانے والے مقالات پر مشتمل مجموعہ ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں اکیس برس کے بعد منعقدہونے والی کانفرنس میں ہانگ کانگ،ایران،ترکی اورپاکستان کے اسکالرزشریک ہوئے۔ ڈائریکٹرادارۂ زبان و ادبیات اردو پروفیسرڈاکٹر زاہدمنیرعامر نے یہ کتاب وائس چانسلر کی خدمت میں پیش کی۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرنیازاحمداختر نے کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے۔