پنجاب حکومت نے صوبے کی 12 جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا اشتہار دیدیا

لاہور(21فروری)…پنجاب میں واقع سرکاری یونیورسٹی کی بھی آخرکار سنی گئی۔ حکومت پنجاب کے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 5 جنرل کیڈر، 4 ویمن اور 3 سپیشلائزڈ یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کے تقرر کیلئےاشتہار دے دیا

جن یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزتقرری کا اشتہار دیاگیا ہے ان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاوالدین زکریایونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف گجرات،ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور ٹیکسلا، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور ،یونیورسٹی آف نارووال، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور ویمن یونیورسٹی ملتان شامل ہیں۔

پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز کی خالی سیٹوں پر فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 مارچ مقررکی گئی ہے۔

تعلیمی حلقوں نے اس اقدام کو سرکاری جامعات کے لیےخوش آئندقراردیاہےاورامیدظاہرکی ہے کہ اب میرٹ پراورجلدازجلدتقرری ہوجاۓ گی تاکہ جامعات کے معاملات احسن طریقے سے سرانجام ہوسکیں