پنجاب گورنمنٹ کے ملازمین کے لئے خوشحبری

پنجاب گورنمنٹ نے ملازمین کے لئے بینوولنٹ فنڈ کے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا۔ جس کی وجہ سین اپنے بچوں کی تعلیمی اخراجات پورے کرنے آسان ہو جائے گے

تمام حاضر سروس، ریٹائرڈ یا وفات شدگان ملازمین اپنے بچوں کے لئے تعلیمی وظیفہ کے لئے درخواست جمع کروانے کے لئے اہل ہیں جن کے والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں پنجاب گورنمنٹ کے ملازم ہیں۔

درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات کیا ہیں؟

درخواست فارم کے ساتھ درج ذیل دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں لگانا ضروری ہے۔

طالب علم کے شناختی کارڈ یا ب-فارم کی کاپی
والد اور والدہ دونوں کے شناختی کارڈ کی ایک ایک کاپی۔ وفات شدگان کی صورت میں سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی
حاضر سروس ملازمین دسمبر 2018 کی سیلری سلپ کی کاپی اور ریٹائرڈ ملازمین پینشن بک (PPO) کی کاپی
بورڈ یا یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردی طالب علم کے رزلٹ 2018 کی کاپی (انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی گئی کاپی قابل قبول نا ہو گی)
باقی تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپی (ڈومیسائل اور دوسرے رزلٹ کارڈ وغیرہ)
مزید معلومات کے لئے درج ذیل اشتہار کا بغور مطالعہ فرمائیں۔

پنجاب گورنمنٹ ملازمین بینوولنٹ فنڈ بورڈ کے تعلیمی وظیفہ کے لئے درخواست فارم یکم جنوری، 2019 سے 31 مارچ 2019 تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔ 31 مارچ کے بعد ملنے والے درخواست فارم کو لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔