*      وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس اوروفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت انٹر پروونشنل آن لائن ویڈیو کانفرنس۔ آن لائن کانفرنس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم، سیکرٹرییز سکول و ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و دیگر شریک ہوئے۔ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد موجودہ حالات میں تعلیم کے حوالے سے اہم مسائل پر تمام صوبوں سے مشاورت کرنا تھا۔ آن لائن کانفرنس میں پنجاب سمیت تمام صوبوں کے نمائندگان کی جانب سے تجاویز دی گئیں۔ کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے درپیش تمام مسائل پر غور کیا گیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکول کھولنے کے حوالے ایس او پیز پر کام مکمل کر کے ایس او پیز گائیڈ لائن بھجوا دی ہے: ڈاکٹر مراد راس

کانفرنس میں تمام امور کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا، ختمی فیصلے کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے اس موقع پرکہاکہ جب تک طلباء و اساتذۂ کو کرونا وائرس کی بدولت خطرہ لاحق ہے سکول کھولنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ موجودہ حالات میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ سنگین، کسی بھی قسم کے دباو کی بدولت فیصلہ نہیں لے سکتے۔ ہمارے طلباء اور اساتذہ کو اس وباء سے ہر ممکن مخفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے اس عزم کو دہرایا.